Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ ، مقدمہ درج

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گاڑی پر گذشتہ شب اسلام آباد میں فائرنگ کی گئی ، پولیس نے درخو...

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گاڑی پر گذشتہ شب اسلام آباد میں فائرنگ کی گئی ، پولیس نے درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے اپنے سلسلہ وار پیغامات میں ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی شب ایک قریبی عزیز کی شادی سے واپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑی روکی۔

ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا: ’کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچیوں کی ریاست میں خوش آمدید!‘


ریحام خان کی ٹویٹس کے مطابق وہ اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی کے تھانے میں موجود تھیں، لیکن واقعے کی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی۔ جس کے بعد وہ سلسلہ وار ٹویٹس کرتی رہیں اور بالاخراپنی آخری ٹویٹ میں انہوں نے ایف آئی آر کی کاپی کی تصویر شئیرکرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


ان کے پرسنل سیکریٹری بلال عظمت نے انکشاف کیا کہ دراصل فائرنگ سے کچھ ہی دیر قبل ریحام خان اس گاڑی سے دوسری گاڑی میں منتقل ہوئی تھیں۔ اور گاڑی میں ریحام خان نہیں بلکہ بلال عظمت سوار تھے۔


ریحام خان کی ٹویٹ کے بعد لوگوں کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کے لیے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔