لاہور: موٹروے پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ...
لاہور: موٹروے پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کے دیگر حصوں پر بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔شہری رات کے سفر سے گریز کریں اور صرف انتہائی ضرورت کے پیش نظر موٹروے کا سفر کریں۔شہری کسی بھی وقت رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 130 پر کال کرسکتے ہیں۔