Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفی دے دیا

اسلام آباد: مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی احتساب اور مشیر داخلہ شہ...

اسلام آباد: مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا، میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور وکلاء برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔