Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

جہلم میں ماں کی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش، ماں کا ویڈیو بیان ریکارڈ، یاسمین نے کیا بتایا؟ جانئے

جہلم (ویب ڈیسک )جہلم میں تین کمسن بچیوں کے قتل کا مقدمہ دادی کی مدعیت میں ماں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطا...

جہلم (ویب ڈیسک )جہلم میں تین کمسن بچیوں کے قتل کا مقدمہ دادی کی مدعیت میں ماں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے ملزمہ یاسمین نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا تھا اور خرچے کیلئے پیسے نہیں دیتا تھا واقعے کی رات بھی رقم کسی سے ادھار لے کر شوہر کو دی تھی۔ یاسمین کا مزید کہنا تھا کہ صبح بچیوں کو لے کر میکے جانے کا پروگرام بنایا تو شوہر نے مار پیٹ کی پھر وہ چلا گیا، اس کے جانے بعد جذبات اور غصے میں آکر تینوں بچیوں کو قتل کردیا تھا۔
ملزمہ نے یہ بھی بتایا کہ اُس نے اپنے آپ کو مارنے کی کوشش کی اور کمرے میں آگ لگا دی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر رکشہ چلاتا ہے اور واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جہلم کے گاؤں ہرن پور میں پیش آیا تھا جہاں غربت سے تنگ آ کر ماں نے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔