Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مری کو ضلع کا درجہ دینےکا اعلان

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں مری میں اعلی سطح اجلاس،اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس می...

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں مری میں اعلی سطح اجلاس،اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں ایم این اے صداقت علی عباسی، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے شرکت کی۔

اجلاس میں مری کا روڈ اسٹرکچر بہتربنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ مری میں انتظامی ڈھانچہ فی الفور اپگریڈ جبکہ مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کیا جائے گا۔ ٹریفک جام ہونے کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس فلفور تعمیر کئے جائیں گے۔ گنجائش سے زیادہ ٹریفک کو آئندہ مری داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔