Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کرتارپور راہداری نے 74 سال سے بچھڑے دو بھائیوں کو ملا دیا، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک: کرتارپور ک راہداری نے 74 سال بعد دو بھائیوں کو آپس میں ملا دیا۔ تقسیم پاک وہند کے وقت الگ ہونے والے دو بھائی کرتاپور راہداری کے با...

ویب ڈیسک: کرتارپور ک راہداری نے 74 سال بعد دو بھائیوں کو آپس میں ملا دیا۔

تقسیم پاک وہند کے وقت الگ ہونے والے دو بھائی کرتاپور راہداری کے باعث ایک دوسرے سے مل گئے، فیصل آباد کے رہائشی صدیق اپنے بڑے بھائی حبیب عرف شیلا سے ملنے کرتارپور پہنچے، شیلا کا تعلق بھارتی پنجاب کے علاقے پھلے والا سے ہے۔ بھائی جب ملے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، گلے ملتے ہی دونوں بھائی زارو قطار رو دیئے۔
فیصل آباد کے نواحی چک 255 بوگرا کے رہائشی 80 سالہ بزرگ محمدصدیق کی 74 برسوں بعد 1947 میں بچھڑنے والے بھائی سے ملاقات ہوگئی ہے۔

بزرگ محمد صدیق کے مطابق قیام پاکستان سے دو دن قبل ان کی والدہ ان کے چھوٹے بھائی حبیب، جن کی عمراس وقت چندماہ تھی، کو ساتھ لیکر بھارتی پنجاب میں اپنے والدین کو ملنے گئی اوراس دوران تقسیم کا اعلان ہوگیا۔ وہ کئی روزتک اپنی والدہ کی راہ تکتے رہے ہیں مگروہ لوٹ کرواپس نہ آسکیں، انہوں نے اپنی والدہ اورچھوٹے بھائی کوتلاش کرنے کی کافی کوشش کی مگرکامیابی نہ مل سکی اوراب 74 برسوں بعد انہیں ان کا چھوٹا بھائی حبیب مل گیا ہے۔
Kartarpur Sahib corridor has reunited two elderly brothers across the Punjab border after 74 years. The two brothers had parted ways at the time of partition. A corridor of reunion 🙏 pic.twitter.com/g2FgQco6wG