ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے لاہور(آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فر...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
لاہور(آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔
این سی او سی نے پہلے 100فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی تاہم کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کر دی گئی تھی۔نئی پالیسی کے تحت گنجائش کے مطابق تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ویب سائیٹ نے افتتاحی میچ کی ونڈو بند کردی ہے۔ باقی میچز کیلیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا آغاز27 جنوری سے ہوگا۔ افتتاحی روزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔