پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے جھگڑے کا معاملہ، پولیس نے مسلم ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ...
پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے جھگڑے کا معاملہ، پولیس نے مسلم ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ مسلم ٹاون تھانہ میں پنجاب یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر محمد عبید کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ تیرہ نامزد ملزمان اور35 سے زائد نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ۔
مقدمہ کے مطابق ملزمان نے وی سی دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔ ملزمان ڈنڈوں، پتھروں، شیشے کی بوتلوں سے لیس تھے۔ملزمان نے مختلف دفاتر کے دروازے اور شیشے توڑے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان ایک جھگڑا ہوا تھا،پتھراو لاٹھی چارج کے بعد اسلامی جمیعت طلبا کے کارکنوں نے ایڈمن بلاک اور رجسٹرار آفس پر دھاوا بولا تھا،کھڑکیاں دروازے سامان توڑ ڈالا دیے جبکہ فوٹیج بنانے والے ملازمین پر بھی تشدد کیا۔
جمعہ کے روز اسلامی جمیعت طلبہ اور پنجابی کونسل کے درمیان یونیورسٹی مین کنٹین پر تصادم ہوا اور اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے پتھراو اور لاٹھیاں برسائی گئیں۔اسلامی جمیعت طلباکے کارکنوں نے تقریبا 1 گھنٹے تک ایڈمن بلاک بلڈگ کا محاصرہ کیے رکھا اور تمام دروازوں پر ڈنڈا بردار کارکنان موجود رہے۔
پولیس کی بھاری نفری آنے پر طلبا بلڈنگ سے باہر آگئے اور وی سی آفس کے باہر احتجاج کرنے لگے۔پولیس نے گرفتاری کے لئےمحاصرہ بھی کیا لیکن ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام سے اجازت نہ ملنے کے باعث گرفتاریاں عمل میں نہ لائی جا سکیں۔
پولیس کے جاتے ہی طلبا بھی واپس چلے گئے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق متعلقہ طلبا کےخلاف قانونی قارروائی کے لئےپولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔