Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہا

درندوں کے ہجوم میں سسکتی انسانیت کو بچانےکی جدوجہد کرنے والا ایک انسان سامنے آگیا۔ گزشتہ روز سانحہ سیالکوٹ میں غیرمسلم سری لنکن شہری پریانتھ...

درندوں کے ہجوم میں سسکتی انسانیت کو بچانےکی جدوجہد کرنے والا ایک انسان سامنے آگیا۔
گزشتہ روز سانحہ سیالکوٹ میں غیرمسلم سری لنکن شہری پریانتھا کمارا وحشت اور درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہےکہ وحشی ہجوم کے درمیان ایک بے بس شخص لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑتا رہا اور پریانتھا کمارا کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا، لیکن بے حس ظالم ہجوم میں سے کسی نے ایک نہ سنی، الٹا اسی کو دھکے مارےگئے، دائیں بائیں گھسیٹا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنے والوں میں ایک اور شخص بھی تھا جس نے اسےکَور کیا ہوا تھا اور خود مار کھا رہا تھا اور اسے بچانےکی کوشش کر رہا تھا ۔

پولیس نے دیگر ملزمان کے علاوہ دونوں افرادکو بھی اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، دونوں افراد کی شناخت کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔