ویب ڈیسک : دنیا بھر سے کرسمس کے موقع پر چار ہزار سے زیادہ فلائٹس منسوخ کردی گئیں جس کی وجہ سے کرسمس کیلئے وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کو شد...
ویب ڈیسک : دنیا بھر سے کرسمس کے موقع پر چار ہزار سے زیادہ فلائٹس منسوخ کردی گئیں جس کی وجہ سے کرسمس کیلئے وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے پھیلاو کے پیش نظر دنیا بھر سے کرسمس کے موقع پر چار ہزار سے زیادہ فلائٹس منسوخ کی گئیں۔ٹریکنگ ویب سائٹ Flightaware.com کے مطابق جمعہ تک دنیا بھر میں کل 2,325 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں، جن میں 616 پروازیں جو امریکی ہوائی اڈوں سے شروع ہوئیں یا جا رہی تھیں اس کے علاوہ 8000 سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔جبکہ کرسمس کے دن دنیا بھر میں مزید 1,779 پروازیں منسوخ کی گئیں ۔ جن ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ ہوئیں ان میں سے لفتھانسا، ڈیلٹا، یونائیٹڈ ایئر لائنز اور بہت سے دوسری ایئرلائنز شامل ہیں۔