مغلپورہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے شہری قتل، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔ پو...
مغلپورہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے شہری قتل، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔
پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد عارف نامی شہری موٹر سائیکل پر کسی کام سے جارہا تھا کہ،کینال روڈ مغلپورہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے عارف پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے باعث عارف موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس اور فرانزک ماہرین نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول عارف کی اپنے بھتیجوں کے ساتھ زمین کی تنازعہ پردشمی تھی۔ شک ہے کہ بھتیجوں نے فائرنگ کر کے قتل اپنے چچا کو قتل کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا تھاکہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔