Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مہنگائی ہے اور لوگ مشکل میں ہیں ، وزیر اعظم نے اعتراف کرلیا

پشاور : وزیر اعظم عمران خان نےاعتراف کرلیا کہ ملک میں مہنگائی ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں ۔ پشاور میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مائیکر...

پشاور : وزیر اعظم عمران خان نےاعتراف کرلیا کہ ملک میں مہنگائی ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں ۔

پشاور میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مائیکرو ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تقریب کا اجراء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ زمین سے تیل نکالنے والے ممالک کے سوا دنیا کے ہر ملک میں تیل اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں ، پاکستان میں بھی بڑھیں ، لیکن ہم نے پٹرول سے ہر قسم کے ٹیکس ختم کر دیے جس کے باعث خطے میں پاکستان میں پٹرول کم قیمت پر مل رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے جس کا ادراک ہے ، جانتے ہیں کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں جس کیلئے احساس راشن پروگرام لا رہے ہیں ، پچاس ہزار روپے سے کم آمدن والے خاندان خود کو رجسٹر کرائیں ، ملک بھر میں بیس لاکھ کریانہ سٹور رجسٹر کئے جائیں گے جہاں سے ان لوگوں کو راشن سستا ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران ہم پر لاک ڈاؤن کا بہت پریشر ڈالا گیا مگر ہم نے لاک ڈاؤن نہیں کیا ، یہاں کہا جاتا رہا کہ جو کورونا سے مرتا ہے اس کی ایف آئی آر عمران خان کیخلاف درج کی جائے جبکہ باہر کے ممالک ہمارے اقدامات کوسراہتے رہے ۔ عالمی جریدے نے لکھا کہ پاکستان نے اپنے عوام اور معیشت دونوں کو بچا لیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا نصب العین تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناناہے ، جب پہلی بار خیبرپختونخوا میں حکومت لی تو یہ ایک اتحادی حکومت تھی ، بہت لوگوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت چلانا بہت مشکل ہے ، دوسرے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر عوام کو بڑا تعجب ہوا ، ہمیں ہر وقت طعنے دیے گئے کہ کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا ، جب ہمیں دوسری بار سادہ اکثریت کیساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت ملی تو ہم نے یہاں تیزی سے غربت کو ختم کیااور اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورس دیں ، پنجاب میں بھی یکم جنوری سے ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ، تین ماہ میں پنجاب کی مکمل آبادی کو ہیلتھ انشورنس دیں گے ۔

خیبرپختونخوا کے75لاکھ خاندانوں کو10لاکھ روپے سالانہ مفت صحت سہولیات فراہم ہوں گی، احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن ،کمزور طبقے کے2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔