Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

فنکار بھی سیالکوٹ واقعے پر غمزدہ

ویب ڈیسک: پاکستانی فلم اور ٹی وی فنکاروں نے بھی سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری مینجر کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔ ث...

ویب ڈیسک: پاکستانی فلم اور ٹی وی فنکاروں نے بھی سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری مینجر کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے ایک پیغام میں کہا "ہجوم کا انصاف میرا پاکستان نہیں۔ وزیراعظم عمران خان آپ سن رہے ہیں۔ کیا یہ انصاف ہے؟"

ماہرہ خان کہتی ہیں "میں اندر سے بہت شرمندہ ہوں۔ وزیراعظم عمران خان آپ سے جواب چاہئے۔ اس لعنت کو معاشرے سے ختم کرو۔"


ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ ان پاس بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ سیالکوٹ میں کیا ہوا۔ "میرا نہیں خیال کہ میں پھر بھی اس بدقسمت، خوفناک اور وحشت ناک واقعہ پر کچھ کہہ سکوں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں اور نہ ہی آخری جب تک ہم محض تشخیص کی بجائے اس کی مکمل اصلاح نہیں کرلیتے۔"


شہزاد رائے کہتے ہیں کہ انتہاپسندی ہماری تباہی کا باعث بنے گی۔