نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ ا...
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور ہندوستانی فوج کے دیگر اہلکاروں کی موت پر گہرے رنج و غم کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے سے کافی غمزدہ ہوں ،جس میں ہم نے جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کو کھو دیا ہے، انہوں نےانتہائی تندہی کے ساتھ ہندوستان کی خدمت کی، میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جنرل بپن راوت ایک بہترین سپاہی اورسچے محب وطن تھے، انھوں نے ہماری مسلح افواج اور سیکیورٹی سے متعلق سازوسامان کو جدید بنانے میں کافی تعاون کیا،سٹریٹجک معاملات سے متعلق ان کی بصیرت اور نقطہ نظر غیر معمولی تھا، ان کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ پہنچاہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف کے طور پر جنرل راوت نے دفاعی اصلاحات سمیت ہماری مسلح افواج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر کام کیا، وہ اپنے ساتھ فوج میں خدمات انجام دینے کا بھرپور تجربہ لے کر آئے، ہندوستان ان کی غیر معمولی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرپائیگا۔
Gen Bipin Rawat was an outstanding soldier. A true patriot, he greatly contributed to modernising our armed forces and security apparatus. His insights and perspectives on strategic matters were exceptional. His passing away has saddened me deeply. Om Shanti. pic.twitter.com/YOuQvFT7Et
— Narendra Modi (@narendramodi) December 8, 2021