سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بنائی گئی پاکستانی فلم "جاوید اقبال" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ابو علیحہ کی لکھی فلم میں یاسر حسی...
سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بنائی گئی پاکستانی فلم "جاوید اقبال" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ابو علیحہ کی لکھی فلم میں یاسر حسین سیریل کلر کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ عائشہ عمر پولیس افسر کے روپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو پاکستانی شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اسے ہالی ووڈ کے معیار کا قرار دیا جا رہا ہے۔
اداکار یاسر حسین نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے نہیں ہو رہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔