سرگودھا: بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے منگل بازار میں پیش آیا جہاں ملزما...
سرگودھا: بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے منگل بازار میں پیش آیا جہاں ملزمان نے منگل بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے خاتون سے اسٹال لگانے پر زبردستی پیسے مانگے جس سے انکار پر ملزمان نے آگ لگائی، خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ منگل بازار میں اسٹال لگانے کے بااثر لوگ زبردستی پیسے لیتے ہیں۔