Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت میں ہیلی کاپٹرکریش پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاک...

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت میں ہیلی کاپٹرکریش پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا اورجنرل قمرجاوید باجوہ نے جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کی المناک موت پرافسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ و دیگر 11 افراد ہلاک ہوگئے۔