ویب ڈیسک : بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام ساڑھے5 بجے ہوگی،اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھ...
ویب ڈیسک : بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام ساڑھے5 بجے ہوگی،اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔
بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام ساڑھے5 بجے ہوگی۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔