سعودی عرب میں کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ) میں ایک بار پھر سماجی فاصلے کا ...
سعودی عرب میں کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ) میں ایک بار پھر سماجی فاصلے کا حکم نافذ کردیا گیا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق اومی کرون کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پرعملدر آمد کا آغاز کل سےہوگا۔
حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے صحن مطاف میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں اور پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شروع ہوچکا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کے علاوہ زائرین کو ماسک کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔ خیال رہے کہ دو ماہ قبل ہی حرمین شریفین سے سماجی فاصلے کی شرط ختم کی گئی تھی