Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعظم کی سربراہی میں منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ ...

ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعظم کی سربراہی میں منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ کی۔
وفاقی کابینہ نے سفارشات کے ساتھ منی بجٹ کی منظوری دے دی جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے کی گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔


کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے وزرا ، مشیران اور معاونین خصوصی کو منی بجٹ کے خد و خال کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ اس موقع پر شوکت ترین نے کابینہ میں شامل اتحادی جماعتوں کے وزرا کے تحفظات کو دور کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔

واضح رہےکہ اپوزیشن نے ایوان میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔