Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

منی بجٹ کی تجاویز تیار: کون سی اشیاء مہنگی ہوں گی؟

حکومت نے منی بجٹ کے ذریعے سینکڑوں اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجاویز تیار کر لی گئیں ہیں۔ کتابوں سمیت درجنوں اسٹیشنری آئیٹمز ، پولٹری مصنوع...

حکومت نے منی بجٹ کے ذریعے سینکڑوں اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجاویز تیار کر لی گئیں ہیں۔ کتابوں سمیت درجنوں اسٹیشنری آئیٹمز ، پولٹری مصنوعات، انڈے ،گوشت ، سبزیاں ، پھل اور دالوں اور الیکٹرانکس مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ کے ذریعے عوام کو دی جانے والی 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے بعد منی بجٹ کے ذریعے سینکڑوں اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایسی سینکڑوں اشیاء جن پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے ان پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کے علاقوہ درجنوں الیکٹرانکس مصنوعات ،سولر پینلز ، ایل ای ڈی بلب ، سولر ٹارچ ، لالٹین سونے ، چاندی ، جیولری اور قیمتی جواہرات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا کر ریونیو بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے لنڈے کے کپڑے اور جوتوں ، جانوروں کی خوراک ، پولٹری فیڈ اور ٹریکٹرز سمیت کئی زرعی مشینری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے ۔