ویب ڈیسک: الوداع 2021۔۔سال کا آخری سورج تلخ و شیریں یادوں کیساتھ غروب ہوگیا۔ کل نیا سورج نئی امیدوں کے ساتھ نکلے گا۔ سال 2021 کا آخری سورج ...
ویب ڈیسک: الوداع 2021۔۔سال کا آخری سورج تلخ و شیریں یادوں کیساتھ غروب ہوگیا۔ کل نیا سورج نئی امیدوں کے ساتھ نکلے گا۔
سال 2021 کا آخری سورج اپنی تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہو گیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں لوگوں نے 2021 کے آخری سورج کے غروب ہونے کے مناظر دیکھے اور نئے سال کے طلوع ہونے والے سورج کیساتھ خوشیوں اور ملکی سلامتی کی دعائیں مانگیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کاکم سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان ہے۔ شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد تک رہے گا۔