ویب ڈیسک: روہنگیا مہاجرین نے فیس بُک پر 150 ارب ڈالر کا مقدمہ کردیا، مقدمے کےمتن میں کہا گیا ہے کہ فیس بُک نےمیانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر...
ویب ڈیسک: روہنگیا مہاجرین نے فیس بُک پر 150 ارب ڈالر کا مقدمہ کردیا، مقدمے کےمتن میں کہا گیا ہے کہ فیس بُک نےمیانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کو فروغ دیا۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے روہنگیا کمیونٹی کیخلاف کئی برس تک نفرت انگیز مواد اور خطرناک جھوٹی معلومات کو پھیلنے کی اجازت دیئے رکھی۔ فیس بُک کے الگورتھم نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیانات کو بڑھاوا دیا، سوشل میڈیا کمپنی نےحقائق کی جانچ کیلئے مقامی سیاسی صورتحال سے باخبر افراد کی خدمات حاصل نہیں کیں، فیس بک نے روہنگیا کمیونٹی کیخلاف تشدد کو ہوا دینے والے اکاؤنٹس اور مواد کو ڈیلیٹ نہیں کیا۔