Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ

اسلام آباد : حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے ہیکرز کو ایک شرط کے ساتھ دلچسپ پیشکش کر...

اسلام آباد : حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے ہیکرز کو ایک شرط کے ساتھ دلچسپ پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ دے دیا، وفاقی وزیر شبلی فراز نے ہیکرز کو ایک شرط کے ساتھ دلچسپ پیشکش کردی ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم 15 لاکھ کرنےکوتیارہوں، شرط یہ ہے کہ ہیک نہ کرسکاتو 1لاکھ روپیہ جرمانہ دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کومشین سےمتعلق آگاہی دینےکی پوری کوشش کررہےہیں، بارباربتایاگیامشین میں انٹرنیٹ، بجلی، وائی فائی یابلیوٹوتھ کنکشن نہیں۔

باہر کی کمپنیوں نے کہا کہ وہ 700سے900ڈالر میں مشین تیار کرسکتےہیں، ہماری سرپرستی میں مشین صرف 70 ہزار روپے میں بن سکتی ہے۔

انتخابات میں مشینوں کی تیاری کیلئے 300سے400ملین ڈالرزکاخرچ ہوگا، جب یہ مہم شروع کی توکسی کویقین نہیں تھا کہ یہ قانون پاس ہوگا، حکومت یقینی بنائے گی کہ آئینی ادارےقانون پرمکمل عمل درآمدکریں۔

ملک کےزمینی حقائق کاتقاضاہےکہ ہمیں ٹیکنالوجی کوراستہ دیناہوگا، اپوزیشن کےپاس اس سےبہترراستہ ہےتووہ پیش کرے۔