شارجہ:متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان نہ صرف رواں...
شارجہ:متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان نہ صرف رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے بلکہ مجموعی طور پر پاکستان پانچویں بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
پاکستان پانچ مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ پانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان 2007، 2009، 2010، 2012 اور اب 2021 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے تاہم ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز اسے صرف ایک بار 2009 میں حاصل ہوا جب یونس خان کی قیادت میں قومی ٹیم نے کپ اٹھایا تھا۔