لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پیناڈول گولیوں کی قلت کا سامنا ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں پیناڈول کی ڈیمانڈ...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پیناڈول گولیوں کی قلت کا سامنا ہے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں پیناڈول کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے کے باعث قلت کا سامنا ہے، پیناڈول کی 3 کروڑ 24لاکھ گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مزید2 کروڑ 15لاکھ پیناڈول کی گولیاں دے دی گئیں، شہری پیناڈول کی متبادل گولی پیراسٹامول کا استعمال کریں۔
ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ پیرا سٹامول کا وافر اسٹاک مارکیٹ میں موجود ہے۔
دریں اثنا صوبائی محکمہ صحت نے ادویات کو ‘سالٹ’ کے نام سے خریدنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پیناڈول برینڈ نام ہے شہری پیراسٹامول استعمال کرسکتے ہیں۔