Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شاعر مشرق کا یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقباؒل کا 144واں یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔پاک بحریہ کےچاک وچوبند دستے نے س...

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقباؒل کا 144واں یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔پاک بحریہ کےچاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
مسلمانوں کیلئے آزادی کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کا144واں یوم پیدائش آج جوش و جزبے سے منایا جارہا ہے، شاعر مشرق کے یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تھے۔پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے مزار پر سلامی بھی دی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کموڈور عامر اقبال خان نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے ہیں۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے مزار پر سلامی دی۔ پنجاب رینجرز نے سیکورٹی کے فرائض پاک بحریہ کے حوالے کئے۔
مہمان خصوصی نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں رکھے، ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔