Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سیالکوٹ: خاتون کی دبئی میں مقیم شوہر کے مذاق پر خود کشی، معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

سیالکوٹ : دبئی میں مقیم شوہر کے مذاق پر مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی خاتون فوزیہ کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ فوزیہ کے کزن کی مدعیت میں اس ...

سیالکوٹ : دبئی میں مقیم شوہر کے مذاق پر مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی خاتون فوزیہ کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ فوزیہ کے کزن کی مدعیت میں اس کی ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی خاتون فوزیہ کے کزن نے الزام عائد کیا ہے کہ فوزیہ کو اس کی ساس اور سسر نے قتل کیا ہے۔ پولیس نے کزن کی درخواست پر فوزیہ کی ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں فوزیہ نے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی تھی۔ فوزیہ کے ساتھ اس کے شوہر محمد رمضان نےفون پر مذاق کیا اور کہا کہ اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے بتایا کہ دبئی میں مقیم شوہر نے فون پربیوی سےمذاق میں کہاتھاکہ میں نےدوسری شادی کرلی جس پر خاتون نے اپنی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق محمد رمضان نے7 سال قبل فوزیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔