Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

جی ٹی روڈ پرٹریفک بحال,سکیورٹی کی بھاری نفری تاحال موجود

ویب ڈیسک : راولپنڈی میں 12 روز بعد بند راستے کھول دیئے گئے جبکہ مذہبی جماعت کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں۔اس کے علا...

ویب ڈیسک : راولپنڈی میں 12 روز بعد بند راستے کھول دیئے گئے جبکہ مذہبی جماعت کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ صدر سے فیض آباد تک مری روڈکو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ۔

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹائی دی گئیں جبکہ مری روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹادیئے گئے ہیں۔فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا اور راولپنڈی میں کئی دنوں سے بند میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ۔

دوسری جانب مذہبی جماعت کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں جس کے باعث اللہ والا چوک کے قریب تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور سے اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ بند ہے، چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوا۔ادھر گوجرانوالہ کے مولانا ظفر علی خان چوک سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور اندرون شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کو جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج سے بند جی ٹی روڈ کو آہستہ آہستہ کھولا جا رہا ہے۔ دریائے جہلم پر چھوٹی گاڑیوں کے گزرنے کیلئے راستہ بنا دیا گیا تاہم سکیورٹی کی بھاری نفری تاحال تعینات ہے۔

سرائےعالمگیر میں کھودی گئی خندق بھر دی گئی ہے۔ گجرات، وزیر آباد، جہلم سمیت کئی شہروں میں کاروبارِ زندگی معمول پر آنے لگی ہے۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز ابھی تک بند، راولپنڈی میں مری روڈ سے بھی کنٹینر ہٹا دئیے گئے، فیض آباد جانے والے راستے بھی کھل گئے، اسلام آباد میں میٹرو سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔

دریاے جہلم کے تینوں پلوں سے پولیس نفری کم کر دی گئی ہے۔ کنٹینرزاور رکاوٹیں ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری پہنچ چکی ہے اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ رکاوٹوں کو ہٹا نے کا سلسلہ جاری ہے۔ سرائے عالمگیر میں ٹریفک کی آمدورفت کا سلسلہ بحال ہوگیا۔ انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بحال ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔