Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان میں پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ, سچ یا بس ایک افوہ؟

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق ملک میں پاکستانی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ پلاسٹک ...

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق ملک میں پاکستانی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ پلاسٹک کرنسی کے لئے پچاس روپے ، سو روپے ،پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے جدید فیچرز کے نوٹ لائے جائیں گے۔ پشاور یونیورسٹی نے پلاسٹک کرنسی کے ڈیزائن تیار کرلیے ہیں.
جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے نئے اور جدید پلاسٹک کرنسی لانے کا پلان ہے۔ سنیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو کافی عرصے سے پلاسٹک کرنسی لانے کا کہا گیا ، اسٹیٹ بینک بھی پلاسٹک کرنسی لانے پر کافی عرصے تک کام کرتا رہا ہےلیکن اسٹیٹ بینک نے اس پر کوئی پلان نہیں لاسکا۔
سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ پاکستانی جعلی کرنسی بے تحاشا ہوچکی ہے،جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے ایسی کرنسی لانے ہوگی جو جعلی بنانا ناممکن ہے، پلان کے تحت 50 روپے ،100 روپے ،500 روپے اور 1 ہزار روپے کے پلاسٹک نوٹ لانے کا پلان دیا گیا ہے۔ نئی پلاسٹک نوٹس کا ڈیزائن پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ فائن آرٹ نے تیار کئے ہیں۔


سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ کی سختی سے ترید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’سٹیٹ بینک کی کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی نوٹ کے ڈیزائن تبدیل کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور ہے۔‘

عابد قمر نے کہا کہ’سوشل میڈیا پر اس سے پہلے بھی اس قسم کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس کا اعلان نہ کبھی حکومت کی طرف سے کیا گیا ہے نہ ہی سٹیٹ بینک کی جانب سے اس قسم کا کوئی اقدام کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’سوشل میڈیا پر زیر گردش نئے کرنسی نوٹ میرے علم میں بھی آئے ہیں اور اس پر لکھا ہے کہ پشاور یونیورسٹی نے یہ ڈیزائن کیا ہے لیکن جب ان سے پوچھیں تو ایسی کوئی بات ان کے علم میں بھی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو اس وقت تک کسی بھی خبر پر یقین نہیں کرنا چاہیے جب تک کسی تصدیق شدہ پیج یا حکومتی ادارے کے پیج سے اعلان نہیں کیا جاتا۔