دبئی (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں سکاٹ لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آج اپنے آخری میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ نجی ٹی وی جیو...
دبئی (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں سکاٹ لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آج اپنے آخری میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم اپنے چاروں میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔سکاٹ لینڈ سے شکست کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر تو نہیں ہو گا لیکن اپنے گروپ میں رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر پہنچ سکتا ہے جبکہ جیت کی صورت میں گرین شرٹس کا آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ یقینی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ میں ہونے والے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ مسلسل پانچویں میچ میں وننگ کمبی نیشن کو ہی برقرار رکھنے کی خواہشمند ہے تاہم پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کو شکست دی ہے اور آج اپنا آخری گروپ میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔