Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شعیب اختر اور سرکاری سپورٹس ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کے مابین صلح ہو گئی

سابق کرکٹر شعیب اختر اور سرکاری سپورٹس ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کے مابین صلح ہو گئی ، نعمان نیاز نے شعیب اختر سے کہا کہ سکرین پر جو ہوا اس ...

سابق کرکٹر شعیب اختر اور سرکاری سپورٹس ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کے مابین صلح ہو گئی ، نعمان نیاز نے شعیب اختر سے کہا کہ سکرین پر جو ہوا اس کا مجھے شدید افسوس ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر الطاعات و نشریات فواد چودھری نے نعمان نیاز اور شعیب اختر کو اپنے گھر بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا ، نعمان نیاز نے معافی مانگتے ہوئے شعیب اختر سے کہا کہ ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہئے ، سکرین پر جو ہوا اس پر افسوس ہے ۔

شعیب اختر نے کہا کہ اگر نعمان نیاز اسی رات معافی مانگ لیتے تو معاملات یہاں تک نہ آتے ، خیر جو میں چاہتا تھا معاملات اسی کے مطابق حل ہوئے ، نعمان نیاز کے لئے دل میں کوئی کچھ نہیں ، معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں ، میں نے لائیو پروگرام بھی اسی لئے چھوڑ اتھا کہ معاملات زیادہ نہ بگڑیں ، مگر بات آگے بڑھ گئی اور یہاں تک پہنچ گئی ۔

اس موقع پر سینئر صحافی سلیم صافی بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ نعمان نیاز نے سرکاری سپورٹس ٹی وی پر لائیو شو کے دوران; شعیب اختر کے تجزیے سے اختلاف کرتے ہوئے انہیں شو چھوڑ جانے کا کہا تھا جس پر شعیب اختر شو چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔

صلح کے موقع پر فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بات اتنی نہیں تھی مگر سوشل میڈیا کا دور ہے