Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

"میرے والد کی نواز شریف سے ذاتی دوستی، کورونا سے پہلے دونوں کی ملاقات ہوئی تھی" جسٹس (ر) رانا شمیم کے صاحبزادے کا اہم انکشاف

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے اور وکیل احمد حسن رانا کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی نواز شریف سے پرانی دوستی ہے، کورونا سے ...

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے اور وکیل احمد حسن رانا کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی نواز شریف سے پرانی دوستی ہے، کورونا سے پہلے جب وہ انگلینڈ گئے تو ان کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی، 26 نومبر کو ان کے والد ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن رانا نے کہا کہ وہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے والد کی طرف سے کیس کی اگلی تاریخ لینے کیلئے پیش ہوئے تھے۔ والد صاحب نے کہا کہ جتنا کہا جائے اتنا ہی کرو، وہ اپنی مرضی سے بات کرتے ہیں، جتنا انہوں نے بتایا اتنا بول دیا اور جتنا منع کریں گے وہ نہیں بولوں گا۔

انہوں نے کہا"میرےوالد سابق چیف جسٹس ہیں اور انہیں آرڈر دینے کی عادت ہے، میرے دوستوں سے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ اپنے والد کے سامنے میری کیا حیثیت ہے، میں 43 سال کا ہوگیا ہوں ، اگر میں نے رات کو سنوکر کھیلنے جانا ہو تو والد صاحب سے اجازت لینی پڑتی ہے۔میں نے فون کیا اور کہا کہ کیا میں بات کرسکتا ہوں تو بچوں نے بتایا کہ وہ آرام کر رہے ہیں۔ میری بیگم اجازت لے کر دیں گی تو ہی ان سے کیس کے بارے میں مزید بات کرسکتا ہوں۔"

احمد حسن نے بتایا کہ ان کے والد کورونا سے پہلے انگلینڈ گئے تھے اور وہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ان کے والد کا نواز شریف سے براہ راست رابطہ رہا ہے،انہوں نے میمو گیٹ سکینڈل میں بھی ان کی وکالت کی، دونوں دوست ہیں اور ذاتی طور پر ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت نواز شریف گرفتار ہوئے تو اس وقت وہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھے، وہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کیلئے گئے تو اپنا تعارف کرایا جس پر نواز شریف بڑے تپاک کے ساتھ ملے۔ احمد حسن نے کہا کہ 26 نومبر کو اگلی پیشی ہے جس پر ان کے والد جسٹس (ر) رانا شمیم عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے ایک حلف نامہ جمع کرایا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سامنے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک جج کو فون کرکے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو الیکشن سے پہلے ضمانت نہیں دینی۔