Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شعیب ملک اور محمد رضوان کو بخار کی خبریں ، اب کیسے ہیں اور آج کا میچ کھیل پائیں گے ؟ سینئر صحافی نے پیغام جاری کر دیا

لاہور : پاکستان سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا کا سامنا کرے گا تاہم گزشتہ شب نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گی...

لاہور : پاکستان سیمی فائنل میں آج آسٹریلیا کا سامنا کرے گا تاہم گزشتہ شب نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی بڑے معرکے سے قبل قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز رضوان اور سینئر بیٹر شعیب ملک کو بخار ہو گیا تھا اور پوری قوم ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کر رہی تھی جو کہ اب پوری ہو گئی ہیں اور دونوں کھلاڑی کھیل کیلئے فٹ ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے سینئر صحافی اور اینکر شعیب جٹ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ” شعیب ملک اور محمد رضوان کھیل کیلئے فٹ ہو چکے ہیں

یہ خبر پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بہت ہی بڑی خوشخبری سے کم نہیں کیونکہ اگر پاکستان سیمی فائنل جیت جاتاہے تو فائنل میچ میں ایک مرتبہ پھر سے نیوزی لینڈ سے سامنا ہو گا ۔