اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر حلف نامہ غلط ہے تو سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو س...
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر حلف نامہ غلط ہے تو سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو سزا دیں ، اگر درست ہے تو سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کو سزا دیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سازش کے تحت نکالا گیا ، ان کی سزائیں فوری ختم کی جائیں ، اگر حلف نامہ یا آڈیو مسلم لیگ ن نے بنائی ہے تو اسے بھی سزا دیں ، اقامہ کی فیس نہ لینے پر وزیر اعظم کو سزا مل سکتی ہے تو آڈیو پر سوموٹو کیوں نہیں ل سکتے ؟، اتنی تو ہمت کی جائے کہ سزا کالعدم قرار دی جائے ، ثاقب نثار سے سوال پوچھا جائے ، تحقیقات کرائی جائیں ۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھ اکہ معیشت کی تباہی میں نیب کا بڑا حصہ ہے ، معاملات میں سدھار کیلئے ملک کو آئین پر واپس لانا ہوگا۔
اس سے قبل ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، جج کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت نہ ہو سکی ۔ سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔