اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سے ٹیل...
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطے کئے ، قائدین نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف بھرپور انداز میں تحریک چلانے پر اتفاق کیا۔
شہباز شریف نے سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سے نیب ترمیمی آرڈیننس پر مشاورت بھی کی ، قائدین نے مہنگائی کے خلاف بھرپور رد عمل دینے پر اتفاق کیا، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے شہباز شریف کی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے ،پاکستان تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہی اور انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
قائدین نے نیب قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔