Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق سینئر جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ...

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق سینئر جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت انرولمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی اب سپریم کورٹ میں بطور وکیل پیش ہو سکیں گے۔