قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پی ٹی وی کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیل کے مطابق شعیب اختر...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پی ٹی وی کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیل کے مطابق شعیب اختر نے ایک بار پھر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبکہ میں پی ٹی وی کے لیے ہی کام کر رہا تھا تو اس دوران میری عزت کو محفوظ کرنے میں بری طرح ناکامی کے بعد اب انہوں نے مجھے نوٹس بھیج دیا ہے ۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میں فائٹر ہوں اور کسی کو ایسے ہی نہیں چھوڑتا ،اب میں یہ قانونی جنگ بھی لڑوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب میرے وکیل سلمان نیازی اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں گے ۔
Utterly Disappointed. After miserably failing to safeguard my respect & repute while i was working for PTV, they have now sent me a Recovery Notice. I am a fighter & will not give up & fight this legal battle. My lawyer @SalmanKNiazi1 will take this forward according to law.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 7, 2021
واضح رہے کہ پی ٹی وی میں لائیو ٹرانسمیشن کے دوران قومی ہیرو شعیب اختر اور سپورٹس اینکر نعمان نیاز کے درمیان ہونے والا تنازع طول پکڑ گیا جس کے بعد پی ٹی وی کی جانب سے شعیب اختر کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ۔راولپنڈی ایکسپریس کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس بھجوایا گیا ،کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفیٰ کی صورت میں تین ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے ۔کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر کسی اور پروگرام میں شریک نہیں ہو سکتے تھے ۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شعیب اختر کے استعفے کی وجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا ۔