کراچی( ویب ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے اونچی اُڑان جاری رکھی ہوئی ہے اور ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق...
کراچی( ویب ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے اونچی اُڑان جاری رکھی ہوئی ہے اور ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 1.81 روپے مہنگا ہونے کے بعد 176 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوتا جارہاہے ، اب تک ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپیہ اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ڈالر 178 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔ایک ہفتے کے دوران ڈالر تین فیصد مہنگا ہو چکاہے ۔
یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے براہ راست عام مہنگائی کی صورت میں متاثر ہوتے ہیں ۔سعودی عرب کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن یہ وقتی ثابت ہوئی اور ڈالر نے پھر سے نئی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیاہے ۔