وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ، اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دے ۔ اپنے بیان...
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ، اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دے ۔
اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے، اپوزیشن موجودہ صورتحال میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، پاک دھرتی ہم سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتی ہے،
ہماری پہچان پاکستان کے دم سے ہی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔