Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان کے آج جیتنے کی صورت میں وزیراعظم کا فائنل دیکھنے دبئی جانے کا امکان

پاکستان کے آج جیتنے کی صورت میں وزیراعظم کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی جانے کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ ک...

پاکستان کے آج جیتنے کی صورت میں وزیراعظم کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی جانے کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کون سی ٹیم کرے گی اس بات کا فیصلہ آج ہوگا تاہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر پاکستان آج سیمی فائنل میں کامیاب ہوتا ہے تو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فائنل دبئی جاکر دیکھے جانے کا امکان ہے اور وزیراعظم نے اپنے قریبی رفقاء سے فائنل دبئی میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم سے درخواست کی کہ اگر پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی تو فائنل دیکھنے ضرورجائیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔