Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاب...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 6.70 اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔