قصور کے نواحی گاؤں ستوکی میں ایک شخص نے غیر ت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ستوکی گاؤں کے رہائشی یاسین...
قصور کے نواحی گاؤں ستوکی میں ایک شخص نے غیر ت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ستوکی گاؤں کے رہائشی یاسین نے اپنی بیوی شمشاد، بیٹی سونیا ، رشتے دار وقاص اورالیاس کو قتل کردیا جب کہ یاسین کی فائرنگ سے قاسم نامی شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہیاسین کی بیوی بیٹی کا رشتہ وقاص سے کرنا چاہتی تھی مگر یاسین اس رشتے کےخلاف تھا، ملزم نے بیوی اور بیٹی کو وقاص سے ملنے سے منع کر رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جب کہ قتل کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں ور شواہد اکٹھے کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔