Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان نے افغانستان کے لیے بڑی مدد کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے انسانی ہمدردی کے پیش نظر افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ا...

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے انسانی ہمدردی کے پیش نظر افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کے لئے قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے خزانہ شوکت ترین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مشیر برائے قومی سلامتی نے ایپکس کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پاکستان نے انسانی ہمدردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹننے کے لیے افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔امدادی اشیاء میں 50ہزار میٹرک ٹن گندم، ادویات و میڈیکل سامان اور سردیوں کے لیے سامان شامل ہے جبکہ افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیلز ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں سے داخل ہونے والے تمام افغانی باشندوں کے لیے مفت کورونا ویکسینیشن جاری رہے گی۔