ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگا دی گئی، کوئی بھی سرکاری ملازم 55 سال عمر پوری کیے بغیر ریٹائرمنٹ نہیں لے سکے گا پنجاب حکومت نے س...
ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگا دی گئی، کوئی بھی سرکاری ملازم 55 سال عمر پوری کیے بغیر ریٹائرمنٹ نہیں لے سکے گا
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے نیا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پنجاب میں کوئی بھی ملازم 55 سال عمر سے قبل ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا ہے۔ جبکہ عمر کی شرط کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے لیے 25 سال سروس مکمل کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جلدی ریٹائرمنٹ کے لیے 25 سال سروس اور 55سال عمر دونوں لازمی ہیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔