Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم آنے کے بعد سول ایوی ایشن نے بھی پاکستان آنے والی فلائٹس سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرد...

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم آنے کے بعد سول ایوی ایشن نے بھی پاکستان آنے والی فلائٹس سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، اور کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت افریکا کے 6 ملکوں اور ہانگ کو کیٹگری سی فہرست میں شامل کرکے سفری پابندی عائد کردی ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، لیسوتھو، بوٹسوانہ، نمیبیا، ایسواتینی، کیٹگری سی میں شامل ہیں، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیٹگری سی میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے،جس کے مطابق جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کرلیا گیا ہے، کیٹگری سی میں شامل مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی ہوگی، کیٹگری سی میں شامل مسافروں کو ایمرجنسی کی صورت میں واپسی کی اجازت این سی او سی کی کمیٹی دے گی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا ایرپورٹ پر ریپد انٹیجن ٹیسٹ ہوگا، مثبت کورونا وائرس آنے پر مسافروں کو سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا