Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے کپتان...

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نےکپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔