ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایک ہفتے کے دوران 225 مقدمات درج کر کے 153 افراد کو گرفتار...
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایک ہفتے کے دوران 225 مقدمات درج کر کے 153 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں۔
رواں سال اب تک آلودگی پھیلانے پر 2 ہزار 217 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 294 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ اسموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔