لاہور( آن لائن)کالا شاہ کاکو کے قریب دھند کے باعث 30 سے گاڑیاں،ٹرالے اور بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ خوفناک حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے...
لاہور( آن لائن)کالا شاہ کاکو کے قریب دھند کے باعث 30 سے گاڑیاں،ٹرالے اور بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
خوفناک حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔موٹروے ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا، موٹروے پر دھند کے باعث متعدد روٹس کو بند کردیا گیا تھا تاہم کالا شاہ کاکو کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں حادثے کے بعد کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔