اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے قوم کو ایک اور بری خبر سنادی ، کہا کہ سردیوں کے دوران دن میں گیس صرف تین وقت میسر ہو گی ۔ نجی ٹ...
اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے قوم کو ایک اور بری خبر سنادی ، کہا کہ سردیوں کے دوران دن میں گیس صرف تین وقت میسر ہو گی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حماد اظہر نے کہا کہ صبح کے ناشتے ، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کی تیاری کے لئے گیس ملے گی ، ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل این جی پاکستان ایل این جی بورڈ کے تحت خریدی جاتی ہے ، ایک دو کارگوز کی خریداری پی ایس او بورڈ کے تحت ہوتی ہے ، بورڈ کی منظوری کے بغیر کوئی خریداری نہیں ہوتی ، سارا عمل شفاف انداز میں بورڈ کرتا ہے ، نومبر اور دسمبر کے لئے 11 کارگوز موجود ہیں ۔